دھند ‘ متعدد فیڈرز ٹرپ ‘ بجلی گھنٹوں بند ‘ گیس کی ’’پرواز ‘‘شہری بے بس

دھند ‘ متعدد فیڈرز ٹرپ ‘ بجلی گھنٹوں بند ‘ گیس کی ’’پرواز ‘‘شہری بے بس

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں دوبارہ لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔ فیڈرز 2سے 4گھنٹے کے لئے بند کئے جارہے ہیں۔ گزشتہ روزجمعہ کے روز لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔جنوبی پنجاب میں گزشتہ روز بھی بجلی کا بدترین بحران رہا۔متعدد فیڈر زشدید دھند کے باعث ٹرپ کر گئے ۔ ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

اضلاع خانیوال، ساہیوال، پاک پتن، بہاول نگر، بہاول پور، لودھراں، وہاڑی، رحیم یارخان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی بجلی بحران سے تاجر وں سمیت صارفین شدید پریشانی کا شکار رہے۔دوسری جانب سوئی گیس کی بدترین بندش نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کئے رکھا۔ملتان اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی صبح معطل ہو گئی ۔بعض علاقوں میں دوپہر کوکچھ وقت کے لئے سوئی گیس فراہم شروع ہوئی مگرشام کو پھر گیس بند ہو گئی ۔ سفید پوش اور غریب صارفین پریشانی میں مبتلا رہے ۔اور گیس سلنڈر کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے ‘ جس سے گھریلو بجٹ درہم برہم ہوگیا ہے ۔

بے بس

مزید : ملتان صفحہ آخر