حکومت ‘ وزارت حج ومذہبی امور متحرک ‘ پالیسی فائنل سرکاری سکیم کے تحت 436975روپے ر یٹ مقرر

حکومت ‘ وزارت حج ومذہبی امور متحرک ‘ پالیسی فائنل سرکاری سکیم کے تحت ...

  



ملتان ( سٹی رپورٹر)وفاقی حکومت اوروزارت حج و مذہبی امور نے حج پالیسی 2019ء کو حتمی شکل دے دی ہے ،وزارت مذہبی امور نے حج 2019ء کیلئے نیا سلوگن ’’حاجی میرا استاد‘‘ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کے نام سے متعارف کرادیاگیا، سرکاری اسکیم کے تحت 436975 روپے ریٹ مقررکردیا گیا، حاجیوں کو قربانی کے لئے19451 روپے اداکرناہونگے۔رواں سال حج کے لیے ایئر لائین کمپنیز نے حج کرایوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ شمالی اورجنوبی ریجن کیلئے فی حاجی1 لاکھ اور1 لاکھ 10 ہزارکرائے کا مطالبہ کیا گیاہے ائیر لائن کمپنیاں کرائے میں اضافہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی بنیاد پر کر رہی ہیں۔ حاجیوں کو پانچ لیٹرآب زم زم لانے کی اجازت ہو گی۔ پہلی بار کراچی سے جانے والے حاجیوں کی امیگریشن کراچی ائیر پورٹ پر ہی ہو گی۔

ریٹ مقرر

مزید : ملتان صفحہ آخر