ہائی کورٹ ملتان بینچ: لاء کالج کی درخواست داخل دفتر کرنیکا حکم

ہائی کورٹ ملتان بینچ: لاء کالج کی درخواست داخل دفتر کرنیکا حکم

ملتان(وقائع نگار)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے لاء کالج کو معیار پر پورا اترنے پر الحاق کرنے کے بیان پر درخواست داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں مقامی نجی لاء کالج کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ زکریا یونیورسٹی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ملتان نے سپریم کورٹ کے احکامات پر دیگر لاء کالجز کو 3 سالہ کورس میں داخلے کرنے کی اجازت دے دی ہے لیکن درخواست گذار کالج کی لائبریری معیار کے مطابق نہیں ہونے کا عذر اختیار کر کے الحاق نہیں کیا گیا ہے اس لئے مذکورہ اعتراض ختم کر کے الحاق کرنے کا حکم دیا جائے۔ فاضل عدالت میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بیان دیا گیا کہ مذکورہ کالج کا 11 فروری کو دوبارہ معائنہ کیا جائے گا اور اگر یہ کالج معیار پر پورا اترا تو اس کو بھی داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ نے زکریا یونیورسٹی کو ایل ایل ایم میں سابقہ داخلے برقرار رکھنے اور 9 درخواست گذار طلبہ کو بھی داخلہ دینے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے داخلہ فارمولا بھی تبدیل نہیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فاضل عدالت میں 9 طالب علموں کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ یونیورسٹی کی جانب سے ایل ایل ایم میں داخلے کے لئے 25 سیٹیں رکھی گئیں لیکن درخواستیں لینے کے بعد مذکورہ تعداد کم کر کے 15 کر دی گئی جبکہ 5 سیٹی سپیشل افراد کے لئے مختص کرنے کے ساتھ داخلہ فارمولا میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے ایچ ای سی ٹسٹ میں 50 فیصد نمبر اور یونیورسٹی ٹسٹ میں 60 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا جس کی وجہ سے درخواست گذاروں کو داخلہ نہیں مل سکا ہے اس لئے داخلہ دینے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر