بہاولپور : جعلی ہاؤسنگ سکیم سکینڈل بے نقاب ہونے پر کرپٹ مافیا سرگرم ‘ نشاندہی کرنیوالے کونسلر کو پرکشش معاوضہ کی پیش کش ‘ ذرائع

بہاولپور : جعلی ہاؤسنگ سکیم سکینڈل بے نقاب ہونے پر کرپٹ مافیا سرگرم ‘ ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جعلی ہاؤسنگ سکیم سیکنڈل بے نقاب ہونے پرکرپٹ مافیامتحرک ہوگیا، نشاندہی کرنیوالے کونسلر کوپرکشش معاوضہ کی پیشکش، نیب کے احکامات کے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

باوجود ضلعی انتظامیہ دونمبرمافیا کیخلاف کاروائی کرنے میں ناکام ہوگئی تفصیل کے مطابق مقامی کونسلر شہزاد احمدنے دونمبرمافیااورجعلی ہاؤسنگ کالونیاں بناکرشہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے حاجی اسلم اوراس کے ساتھیوں کیخلاف نیب ڈپٹی کمشنر بہاولپوراوردیگرارباب اختیارکودرخواستیں دی تھیں جن میں انکشاف کیاگیاتھاکہ حاجی اسلم اوراس کے ساتھیوں نے موضع ساہلاں اورموضع باقرپور میں مقامی لوگوں سے رقبے خرید کرکے بغیرمنظوری ہاؤسنگ کالونیاں بناکرفروخت کرناشروع کررکھی ہیں زرعی رقبوں کوسکنی میں تبدیل کرانے کی فیس کے علاوہ دیگرسرکاری واجبات اورنقشہ فیس کی مدمیں خزانہ سرکار کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچایاجارہاہے اوردونمبرمافیا کی پشت پناہی مقامی پٹواری محمدخورشید اورٹی ایم اے بلڈنگ انسپکٹر محمدعباس کررہاہے او رمذکورہ بالادونمبرمافیا ہاؤسنگ کالونیوں میں رفاع عامہ کیلئے سٹرکیں پلے گراؤنڈ مساجد اورپارکس وغیرہ کارقبہ بھی مختص نہ کیاجارہاہے۔ اورواپڈاکی ملی بھگت سے وہاں پربجلی کی تنصیف بھی کی جارہی ہے جبکہ غیرمنظورشدہ ہاؤسنگ سکیموں میں کسی بھی قسم کی سرکاری تنصیبات نہ لگائی جاسکتی ہیں اورنہ ہی نقشہ منظوری کے بغیر تعمیرات کی جاسکتی ہے لیکن مذکورہ بالالینڈمافیاکے ہرایکڑ دوایکڑ پرمنی ہاؤسنگ سکیمیں بناکر اب تک35 ایکڑ سے زائد رقبہ سادہ لوح شہریوں کوفراڈ بازی کے ذریعے فروخت کرچکاہے محکمہ مال اورمیونسپل کارپوریشن کاعملہ اسے مکمل تحفظ دیئے ہوئے ہے نیب نے ڈپٹی کمشنر کوکاروائی کاحکم دیاتوڈپٹی کمشنر کے احکامات کی پرواہ کئے بغیردونمبرمافیا تاحال بھی دونمبرمافیاسے خریدوفروخت اورتعمیرات کاکام جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ اے سی سٹی نے مذکورہ بالا رقبوں کی خریدوفروخت پربھی پابندی عائدکررکھی ہے ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ بالالینڈمافیا نے نشاندہی کرنیوالے کونسلر شہزاد احمدکوبھاری رقم کی پیشکش بھی کی ہے اس کیساتھ مک مکا کی کوشش جاری ہیں ا س سلسلہ میں جب کالونیاں بنانے والے حاجی اسلم سے رابطہ کیاگیا توانہوں نے کہاکہ وہ پراپرٹی کاکام کرتے ہیں درخواست دینے والے کونسلر کیساتھ کمیشن کے معاملہ پرجھگڑاہواتھا اب کمیشن اداکردیاہے

آفر

مزید : ملتان صفحہ آخر