تاجروں کا احتجاج ‘ سازش کے تحت حکومت کیخلاف نفرت پیدا کی جارہی ہے ‘ سلیمان صدیقی

تاجروں کا احتجاج ‘ سازش کے تحت حکومت کیخلاف نفرت پیدا کی جارہی ہے ‘ سلیمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( نیوز رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی دیگر تاجروں کے ہمراہ پر یس کانفریس کرتے ہوئے کہاہے کہ گذ شتہ چند روز سے مقامی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تاجر برداری اذیت ناک صورت حال سے دوچار ہے،تاجر برادری نے ہمیشہ ملتان کی تعمیر وترقی میں بنیادی کردار اداکیا ہے اور مثبت اقدامات میں مقامی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ بھی دیا ہے،سیلاب ہو یا قدرٹی آفات تاجر برادری نے آل پاکستان انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

لیا ہے،تاجر برادری کے اس کردار کو یکسر فراموش کرتے ہوئے کمشنر ملتان اور ڈپٹی ڈائر یکٹر ایم ڈی اے چوہدری انور نے حسین آگاہی کے تاجروں کوبے روزگار کرنے پر تلے ہوئے ہیں،گذشتہ چھ روز سے حسین آگاہی ،دولت گیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بند ہیں اور احتجاج کا سلسلہ جارہی ہے،کمشنر ملتان اور ایم ڈی اے افسران کا موقف ہے کہ زکریا شاپنگ سنٹر پر قبضہ مافیا کا راج تھا جبکہ ہمارا یہ کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ قبضہ ثابت کردے تو ہم جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،زکریا شاپنگ سنٹر میں تاجر گذشتہ35سال سے کاروبار کر ر ہے ہیں اور تمام قانونی تقاضوں کو بھی پورا کر ر ہے ہیں،اب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تاجروں کو بے روز گار کرکے حکومت کے خلاف نفرت پیدا کی جارہی ہے،کمشنر ملتان اور ایم ڈی اے کے افسران گٹھ جوڑ کر تاجروں کو بے روز گار کرنا چاہتے ہیں تاکہ تاجر احتجاج کریں اور حکومت کے خلاف سڑکوں پرنکلیں،آل پاکستان انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ مذاکرات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے مگر کمشنر ملتان اور ایم ڈی اے افسران اس راستے کو بھی بند کر ر ہے ہیں،ہم اس خطے سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،ملک عامر ڈوگر،جاوید انصاری سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور حکومت کے خلاف نفرت پھیلانے والے ان افسران کو صوبہ بدر کیا جائے،مقامی انتظامیہ نے تاجروں کے جائز موقف کو تسلیم نہ کیا اور اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھی تو احتجاج کا سلسلہ جنوبی پنجاب تک پھیلا دیا جائے گا،پہلے مرحلے میں حسین آگاہی تا لوہاری گیٹ تمام بازار اور مارکیٹوں میں شٹر ڈاون کیا جائے گا جبکہ اگلے مرحلے میں ملتان بھر میں شٹرڈاون اور پھرجنوبی پنجاب بند کردیا جائے گا،حالات کی خرابی کی تمام ذمہ داری کمشنر ملتان اور ایم ڈی اے افسران پر عائد ہوگی۔پریس کانفریس میں شیخ جاوید اختر،سیدجعفرشاہ،خالدقریشی،عارف فصیح اللہ،حاکم قریشی،مرزا نعیم بیگ ،چوہدری ارشاد،صبغت اللہ،عابد قریشی،ظفر بھٹہ،طیب خان ، لطیف بلوچ ودیگر تاجران موجودتھے۔
تاجر احتجاج