مختلف شہروں میں حادثات ‘ بچے سمیت 3افراد جاں بحق ‘ گھروں میں کہرام
خانپور‘ محسن وال ( نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان ) مختلف حادثات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق ، خان پور سے نامہ نگار کے مطابق 2سالہ بچے نے گھر میں کھیلتے ہوئے غبارہ نگل لیا ، آوارہ کتوں نے بچے کو ہسپتال لے جاتے ہوئے والدین پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث بچہ ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گیا ، بتایا جاتا ہے کہ خان پور کے شہری علاقہ سے متصل نیل گڑھ کی(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
بستی اویس نگر میں محمد ذیشان کے 2سالہ بچے صائم نے گھر میں کھیلتے ہوئے غبارہ نگل لیا جس کی حالت غیر ہونے پر اس کے والدین بچے کو لے کر ہسپتال کی طرف نکلے تو راستے میں آوارہ کتوں کے غول نے ان کو گھیر لیا اور حملہ آور ہو گئے محمد ذیشان کے مطابق آدھ گھنٹہ سے زائد آوارہ کتوں کے غول نے ان کو گھیرے رکھا اسی دوران بچے کی حالت غیر ہو گئی اور اسے بروقت طبی امداد کے کے لیے ہسپتال منتقل نہ کیا جا سکا اور وہ بچہ جاں بحق ہو گیا اس واقعہ پر اہل علاقہ نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز نواں کوٹ کے علاقہ میں بھی آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث کئی افراد زخمی ہو ئے او رآج یہ واقعہ بھی پیش آ گیا متعلقہ محکمہ کے افسران خصوصی توجہ دے کر آوارہ سگان کی تلفی کی مہم کو شروع کرائیں ۔محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹرین کے نیچے آکر ایک شخص جاں بحق،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں موسیٰ ورک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔دریں اثنا قبال نگر نیشنل ہائی وے پرٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں 15سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا،ریسکیو 1122نے بچے کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔
حادثات