واسا ملازمین کوئٹہ کیخلاف کارروائیاں ملتان میں مظاہرہ ‘ بڑے احتجاج کی تیاریاں

واسا ملازمین کوئٹہ کیخلاف کارروائیاں ملتان میں مظاہرہ ‘ بڑے احتجاج کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر) ریڈورکرز فرنٹ کے زیراہتمام واسا ملازمین کوئٹہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں کے سلسلے میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کارکنوں نے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

بتایا کہ واسا ایمپلائزیونین (سی بی اے) کوئٹہ نے اپنے مزدوروں کے جائز مسائل کے حل جن میں، ہر ماہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، چھٹی کے دنوں میں پانی سپلائی کرنے والے ملازمین کو ملنے والا اوور ٹائم تنخواہوں کے ساتھ ادائیگی اور بلاجواز ٹرانسفر کی روک تھام کیلئے لیبر قانون (بی آئی آر اے) کے مطابق واسا انتظامیہ اور حکومت بلوچستان کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا، جس پر ایم ڈی واسا نے بطور ادارے کے سربراہ مسائل حل کرنے تھے۔ مگر انہوں نے مسائل حل کرنے کے بجائے واسا ایمپلائزیونین کے عہدے داروں کو دھمکانا شروع کر دیا اور پر امن احتجاج پر مزدوروں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے۔ ایم ڈی نے اختیارات سے تجاوز اور ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے یونین عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروادیں، اور آمرانہ دور کے قانون کے تحت نقص امن کو جواز بناتے ہوئے 3MPOکی دفعہ کے تحت انھیں جیل بھجوا دیاایم ڈی واسا مجیب الرحمن کے تمام غیر قانونی اقدامات کے سلسلے میں صوبائی وزیر (پی ایچ ای) ڈی سی کوئٹہ اور ڈائریکٹر جنرل لیبر بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرکے صورتحال سے آگاہ کیا کہ ایم ڈی واسا جان بوجھ کر ادارے میں ایسے حالات پیدا کر رہے ہیں جو کہ صوبائی حکومت اور ان کے اداروں کے لیے بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔ ایم ڈی واسا نے اپنے دوست DC کوئٹہ سے کہلوا کر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مزدور رہنماؤں پر 3MPO لگا کر پورے بلوچستان کے محنت کش طبقے سمیت ملک بھر کے محنت کش طبقے کو یہ پیغام دیا کہ جو بھی اپنے حق کے لئے آواز اٹھائے گا، انہیں زبردستی جیل میں ڈال دیا جائے گا جوکہ بدترین مزدور دشمن اقدام ہے اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے جب تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے ریڈ ورکر فرنٹ کے کامریڈز نے یہ اعلان کیا کہ ملک بھر میں کسی بھی مزدور دشمن کاروائیوں کے خلاف مزدوروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
تیاریاں