ڈہرکی: تین نوجوان قتل ، ملزم سروں میں گولیاں مارکرفرار ، لاشیں کھیت سے برآمد

ڈہرکی: تین نوجوان قتل ، ملزم سروں میں گولیاں مارکرفرار ، لاشیں کھیت سے برآمد

  



ڈہرکی(نامہ نگار) قومی شاہرہ کے قریب کھیتوں سے پنجاب کے شہرحافظ آباد،پاک پتن اورکرم ایجنسی سے تعلق رکھنے وا لے 3 نوجوانوں کو سروں میں گولیاں مارکر قتل کردیا گیا تفصیلا ت کے مطابق ڈہرکی قومی شاہرہ کے مقام گاؤں نباہومہرکے قریب گنے کے کھیتوں سے پنجاب کے شہر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

حافظ آباد،پاک پتن اورکرم ایجنسی کے3نوجوان رہائشیوں یاسرعلی ولدخادم حسین،ابوبکرولدمسعوداورعبدالمالک ولدحضرت خان کو نامعلوم قاتلوں نے سفاکانہ کاروائی کرتے ہوئے انکے سروں میں گولیاں مارکر بے دردی سے قتل کردیا اور لاشیں گنے کے فصل میں پھینک دیں گاؤں کے رہائشیوں نے مقتولین کی لاشیں دیکھ پولیس کو فوری طورپر اطلاع دی جس پرپولیس کی بھای نفری جائے وقوعہ پرپہنچ کرعلاقہ کوگھیرے میں لیکرگنے کے فصل سے تینوں مقتولین کی لاشیں برامدکرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں منتقل کرد ی گئی ہیں جب ایسے واقع کی تفصیل معلوم کرنے کیلئے ایس ایس پی گھوٹکی اسد اعجاز ملہی سے رابطہ کیا تو انہوں بتایا کہ تینوں مقتولین کوسروں میں گولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے اورلاشوں سے چٹ بھی برامدہو ئی ہے جس پرغدارکالفظ لکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ مقتولین کی جیبوں سے ملنے والے شناختی کارڈ پرلکھی ہوئی ایڈر یس پر انکے ورثاسے رابطہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ابھی تک ان سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے آخری اطلاعا ت تک قاتلوں اور تینوں مقتولین کی وجہ قتل معلوم نہیں ہوسکی ایسے واقع کے بعدپورے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا چھا گئی ہے پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔۔۔

مزید : ملتان صفحہ آخر