کوٹ ادو ‘ انجکشن لگتے ہی 35سالہ نشئی ہلاک

کوٹ ادو ‘ انجکشن لگتے ہی 35سالہ نشئی ہلاک

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) نشہ کا نجکشن لگانے پر 35سالہ نشئی جاں بحق ہلاک ہوگیاتفصیل کے مطابق نور شاہ روڈ کے قریب میونسپل(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

اسٹیڈیم کے گیٹ کے قریب 35سالہ م نشئی نشہ کا انجکشن لگاتے ہوئیہلاک ہوگیا،نعش کو دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کوٹ ادو کو اطلاع کی،سب انسپکٹرمحمد فیض نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کرانے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیاہے ،جبکہ نشئی منصب علی کے ورثاء کو اطلاع کردی گئی، نشئی کی شناخت منصب علی ولد غلام رحمانی سکنہ جہانگیرہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ چل پھر کر حکمت کاکام کرتا تھا،مذکورہ نشئی کی جیب سے ایک سمن بھی ملا ہے جوکہ کے پی کے کی عدالت دوست محمد ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ملا ہے جس کے تحت منصب علی پر تھانہ نو شہرہ میں 9سی کا مقدمہ نمبر440/17درج تھا اور جسکی تاریخ پیشی 28جنوری درج تھی۔

نشئی

مزید : ملتان صفحہ آخر