کھلی کچہری ‘ عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا ‘ احمد علی دریشک
سخی سرور (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جگہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے ڈیرہ غازی خان سے آنے والے شہریوں قبائلی عوام کے مسائل سنتے ہوئے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے. درخواستوں کو متعلقہ افسران کو بھیجوا دیا. احمد علی دریشک نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی مسائل کے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
حل کیلئے کوشاں ہیں. ڈیرہ غازی خان کی عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے فصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مصروفیات کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جگہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے کھلی کچہری کی صدارت کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان سے آنے والے شہریوں قبائلی عمائدین کے مسائل سنتے ہوئے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی. اور درخواستوں پر خصوصی احکامات جاری کئے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو فوری طور پر درخواست پیش کیں. احمد علی دریشک نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جگہ تفصیلی مسائل سننے کے بعد کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان پر خصوصی توجہ دی ہوئی ہے. ہر جمعہ وزیر اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ میں ڈیرہ کی عوام کے لیے کھلی کچہری کا مقصد بھی یہی ہے کہ اپنے ڈیرہ غازی خان کے مسائل فوری حل کیا جائیں. جو بھی درخواست دی گئی ہیں. اس پر فالواپ لیتے ہیں. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں. ڈیرہ غازی خان کی عوام کی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔
احمد علی