کوئٹہ ‘ فیصل آباد ائیر پورٹس کے رن وے ’’کھنڈر ‘‘پی آئی اے رپورٹ میں انکشاف

کوئٹہ ‘ فیصل آباد ائیر پورٹس کے رن وے ’’کھنڈر ‘‘پی آئی اے رپورٹ میں انکشاف

  



ملتان (نیوز رپورٹر) قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے اربوں روپے منافع کمانے والے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پول کھول دیاہے ۔پی آئی اے نے ڈی جی ایوی ایشن اتھارٹی کوخط لکھ دیا جس میں قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اس امرکا انکشاف کیا ہے کہ کوئٹہ اورفیصل آباد ائیرپورٹس کے رن وے اس قابل نہیں کہ یہاں بوئنگ 777 جہازوں کی لینڈنگ یا ٹیک آف با آسانی ہوسکے پی آئی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

اے کے پائلٹس نے کوئٹہ اورفیصل آباد ائیرپورٹس پرجب بوئنگ 777 کی لینڈنگ اورٹیک آف کیا تو اس کے بعد اپنی رپورٹ میں پی آئی اے کے پائلٹ نے ان دونوں ایئرپورٹ کے رن وے کوغیرموزوں قراردیدیا۔خط کا متن قومی ائیرلائن کا بوئنگ کے بجائے ایئربس 320 کے ذریعے کوئٹہ اورفیصل آباد سے حجاج کرام کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں ڈی جی ایوی ایشن اتھارٹی کو اگاہ کردیا گیا جبکہ قومی ائر لائن کی حجاج کرام سے سامان بھی مقررہ وزن تک اپنے ساتھ لانے کی اپیل ڈی جی سول ایوی ایشن کو قومی ایئرلائن کے چیف کمرشل ا?فیسرنے خط لکھا ہے۔

رپورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر