سی پی او کا نوٹس ‘ ٹرینی اے ایس آئی کو آئندہ ریڈ ‘ تفتیش نہ دینے کا فیصلہ

سی پی او کا نوٹس ‘ ٹرینی اے ایس آئی کو آئندہ ریڈ ‘ تفتیش نہ دینے کا فیصلہ

  



ملتان(وقائع نگار)ٹرینی اے ایس آئیز بارے بڑھتی ہوئی شکایات پرسی پی او ملتان نے ٹرینی اے ایس آئیز کو آئندہ ریڈ اور تفتیش نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے سی پی او ملتان عمرا ن محمود نے ضلع بھر کے پولیس آفیسرز و ایچ اوز کو ہداہت جاری کردی ہے۔واضح رہے چند دنوں کے دوران دو ٹرینی اے ایس آئیز پر سنگین الزامات سامنے آچکے ہیں۔جس میں تھانہ بدھلہ سنت میں ٹرینی اے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ایس آئی کے ریڈ کے دوران تشدد سے مبینہ ہلاکت کا واقعہ اور قادر پور راں میں ٹرینی اے ایس آئی کی پولیس حراست میں ایک شخص کی ہلاکت کا واقعہ بھی سامنے آ چکا ہے۔سی پی او نے تھانے اور ضلع کی حدود سے باہر ریڈ سے قبل تمام قانونی تقاضے بھی پوری کرنے کا حکم دیا ہے۔اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریڈ کرنے سے قبل ایس پی، ایس ڈی پی اوز یا ایس ایچ اوز کو آگاہ کیا جانا ضروری ہے۔ تمام چھاپے پولیس کے ایس او پی کے تحت بھرپور نفری کے ساتھ کیے جائیں

تفتیش نہ دینے

مزید : ملتان صفحہ آخر