ملتان : مختلف علاقوں میں چوریاں ‘ ڈاکے ‘ صورتحال سنگین ‘ پولیس بھی گم

ملتان : مختلف علاقوں میں چوریاں ‘ ڈاکے ‘ صورتحال سنگین ‘ پولیس بھی گم

  



ملتان ( وقائع نگار) چوری،ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت نقدی،موبائل فون،موٹرسئیکل اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ہیں،تفصیل کے مطابق ممتاز آباد پولیس کے علاقے بی سی جی چوک کے قریب سے نامعلوم ملزمان نے عامر کی دوکان کے تالے توڑ کر 80 ہزار نقدی ایل سی ڈی اور سپیکر چوری کر لئے،غلہ منڈی میں محمد رضوان کی دوکان کی چھت میں نقب لگا (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کر نامعلوم ملزمان 1 لاکھ 80 ہزار چرا کر فرار ہو گئے،شاہ شمس پولیس کے علاقے سامورانا میں مبین کے کارخانے سے 70 ہزار مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے،قطب پور پولیس کے علاقے محلہ چوڑی گر میں 2 نامعلوم ملزمان نے فلک شیر سے 15 ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا،بستی دائرہ میں نامعلوم ملزمان نے عدیل کے مویشی چوری کر لئے،مطفرآباد پولیس کے علاقے موضع انبالہ سے محمد یامین کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی،القریش کالونی فیز 1 میں شیر محمد سے 2 نامعلوم ملزمان نے 10 ہزار نقدی،موبائل فون 1 لاکھ مالیت کے 47 فینسی سوٹ چھین لئے،کینٹ پولیس کے علاقے نواں شہر کے قریب سے جمشید کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی،آئی اسپتال سے آصف کی موٹرسائیکل جبکہ نشتر اسپتال کی کینٹین پر نامعلوم چور نے نادر کی جیب سے اسکا موبائل چوری کر لیا،گلگشت پولیس کے علاقے کھیڑا آباد سے محمد وقار کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، بی زیڈ پولیس کے علاقے سہو چوک کے قریب سے نامعلوم ملزمان نے اللہ دتہ سے موبوئل اور ٹارچ چھین لی،رائل آرچرڈ میں ارسلان کی گاڑی سے نامعلوم ملزمان نے 5 عدد موبائل فون اور نقدی کل مالیت 2 لاکھ 75 ہزار چوری کر لئے،بائی پاس چوک کے قریب سے 3 نامعلوم ملزمان نے مجاہد کی موٹرسائیکل چھین لی،شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے افضل کی موٹرسائیکل چوری کر لی،دہلی گیٹ پولیس کے علاقے امیر آباد میٹرو اسٹیشن کے پاس کھڑی کلیم کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزمان نے چوری کر لی،مخدوم رشید پولیس کے علاقے اڈاحوتی والا پر 5 نامعلوم ملزمان محمد اجمل کی دوکان پر موجود رمضان سے 50 ہزار نقدی اور اجمل کی موٹرسائیکل اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہو گئے،قادرپور راں پولیس کے علاقے سے اعجاز کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی،بستی ملوک پولیس کے علاقے حسینہ چوک سے سجاد کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزمان لے اڑے،صدر جلالپور پولیس کے علاقے کرموں والی سے نامعلوم ملزمان نے ریاض حسین کے 40 ہزار مالیت کے مویشی چوری ہو گئے،سٹی شجاع جلالپور کے علاقے اسلام پورہ میں طاہر کے گھر کے باہر کھڑا ہوا موٹرسائیکل چوری ہو گیا،پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغآز کر دیا ہے۔

گم

مزید : ملتان صفحہ آخر