اسلامیہ یونیورسٹی ‘ ہاسٹل میدان جنگ ‘ 4طالبعلم زخمی ‘ پسٹل برآمد ‘1گرفتار ‘ تحقیقات شروع

اسلامیہ یونیورسٹی ‘ ہاسٹل میدان جنگ ‘ 4طالبعلم زخمی ‘ پسٹل برآمد ‘1گرفتار ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلبہ تصادم سے چارطلبہ زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے ہاسٹل میں کھانے پرطلبہ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کاآپس میں جھگڑا ہوگیا طلبہ نے ایک دوسرے پرڈنڈوں اور راڈوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں چارطلبہ زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپر بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کردیاگیا ہاسٹل گارڈ کے مطابق طلباء کی لڑائی ہاسٹل میں سے شروع ہوئی پولیس ڈالفن فورس اورریسکیواہلکاروں کی بڑی تعدادموقع پرپہنچ گئی جبکہ ایک طالب علم سے غیرقانونی پسٹل برامد ہونے پرپولیس نے اس کوگرفتارکرلیا ۔

تصادم

مزید : ملتان صفحہ آخر