فیس واپسی ‘ یونیورسٹی حکام کا ٹال مٹول کیس کی سماعت 4فروری تک ملتوی
ملتان(وقائع نگار)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے وزیر اعظم سکیم کے تحت طالب علموں کو فیس واپس نہیں کرنے کے خلاف درخواست میں مہلت طلب کرنے پر سماعت 4 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
دیا ہے۔ فاضل عدالت میں زکریا یونیورسٹی کے طالب علم عبدالمنیب اور دیگر نے درخواست دائر کی تھی کہ سابق وزیر اعظم کی جانب سے جنوبی پنجاب سمیت پسماندہ علاقوں کے طلبہ و طالبات کی فیس واپس کرنے کے احکامات دئیے تھے جس پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ طلبہ و طالبات کو ادائیگی کے لئے چیک بھی بھجوائے لیکن یونیورسٹی حکام نے سال 2015ء میں شعبہ کامرس کے طلبہ و طالبات کو ادائیگی نہیں کی جس پر فاضل عدالت سے رجوع کیا لیکن یونیورسٹی حکام 3 سال سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز سماعت پر یونیورسٹی حکام کی جانب سے مہلت طلب کی گئی ہے
ملتوی