میپکو ‘ٹاسک فورسز کا آپریشن ‘ 79بجلی چوروں کو رگڑا ‘21لاکھ سے زائد جرمانہ

میپکو ‘ٹاسک فورسز کا آپریشن ‘ 79بجلی چوروں کو رگڑا ‘21لاکھ سے زائد جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسزکے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں79بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ34 ہزار یونٹس چوری کرنے پر21لاکھ(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

67ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔10چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔۔24جنوری2019کو ملتان، ڈی جی خان ،وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، رحیم یار خان، مظفرگڑھ ، خانیوال اور بہاولنگر سرکلوں میں76 گھریلو صارفین کو ایک لاکھ17ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر19لاکھ29 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ10افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایاگیا۔ان میں بجلی چور میٹر باڈی ٹمپرڈ ، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ ، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ڈی جی خان میں ایک کمرشل صارف کو3ار600یونٹس چوری کرنے پر80ہزار روپے،خانیوال سرکل میں ایک زرعی ٹیوب ویل صارف کو 13ہزار یونٹس چوری کرنے پر ایک لاکھ43ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔

رگڑا

مزید : ملتان صفحہ آخر