ملتان سمیت 6اضلاع کی ڈویلپمنٹ اتھاریٹز کے چیئرمینوں کے تقرر کا نوٹیفیکیشن معطل

ملتان سمیت 6اضلاع کی ڈویلپمنٹ اتھاریٹز کے چیئرمینوں کے تقرر کا نوٹیفیکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں ملتان سمیت 6 اضلاع کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمینوں کے تقرر کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیئے ہیں،مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے یاسر چودھری نامی شہری کی درخواست پر عبوری حکم (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

امتناعی جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو 14 مارچ تک جواب داخل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت 6 اتھارٹیز کے چیئرمینوں کا سیاسی بنیادوں پر تقرر کیاہے ، درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ میرٹ کا تعین کئے بغیر تحریک انصاف کے ناکام سیاسی لوگوں کو چیئرمین تعینات کردیاگیاہے،ان ترقیاتی اداروں کے کھربوں روپے کے فنڈز ناکام سیاسی لوگوں کے سپرد نہیں کئے جاسکتے، یہ تقرریاں متعلقہ قانون کے منافی ہیں،قانون کے تحت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین مئیر یا ناظم کو لگایا جاسکتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمینوں کا تقررغیر قانونی قراردے کر کالعدم کیا جائے۔عدالت نے جن ڈویلپمنٹ اتھارٹیوں کے چیئرمینوں کے تقرر کا نوٹیفکیشن معطل کیا ہے ان میں سرگودھا، راولپنڈی ،فیصل آباد، گوجرانوالہ ،ملتان اور بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شامل ہے۔پنجاب حکومت نے 4اکتوبر کو ممتاز احمد کاہلو کو سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،محمد عارف عباسی سابق ایم پی اے کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ڈاکٹر اسد معظم کو فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،عامر رحمن کو گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،رانا جبار کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور عامر ملک کو بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین مقررکیا تھا،عدالت عالیہ نے یہ نوٹیفکیشن معطل کردیاہے۔
نوٹیفیکیشن معطل