ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کو ڈی جی پی ایچ اے کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کو ڈی جی پی ایچ اے کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

ملتان ( سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

ڈیپارٹمنٹ نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کی اضافی ذمہ داری تفویض کردی ہے ۔ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریا ض ملک 25جنوری سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی ملتان میں بطور قائمقام ڈائریکٹر جنرل ذمہ داری سرانجام دیں گے مذکورہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے علی اکبر بھٹی کی ایکس پاکستان لیو کے پیش نظر کیا گیا ہے واضع رہے کہ علی اکبر بھٹی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں اور ان کی چھٹیوں کے دوران مدثر ریا ض ملک پی ایچ اے کے امور نمٹائیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر