وہاڑی : جج کے رویہ کیخلاف وکلا ء کی ہڑتال

وہاڑی : جج کے رویہ کیخلاف وکلا ء کی ہڑتال

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان کے مبینہ ناروا رویہ کے خلاف وکلاء نے مکمل ہڑتال کردی(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

اور کوئی وکیل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت میں پیش نہ ہوا جس کی وجہ سے دوردراز سے آنے والے سائلین کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا واقعات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف وکلاء نے ہڑتال کی اس موقع پر سابق جوائنٹ سیکرٹری عمران حیدری ایڈووکیٹ نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے مقدمہ نمبر634/13 کے نامزد 10 ملزمان کو بری کردیا تھاجس پر وکلاء سراپا احتجاج ہیں اسی لئے وکلاء نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے باہر دریاں بچھا کر دھرنا دیدیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ممبر بارانوارالحسن ایڈووکیٹ کے مقتول بھائی کے فیصلہ کو جان بوجھ کر لیٹ کیا گیا اور قتل کے نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا عدالتوں کا احترام مقدم ہے لیکن جائز مطالبات کیلئے احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے تبادلہ کا مطالبہ کیا احتجاجی دھرنا میں سابق جنرل سیکرٹری بار چوہدری مسعود ظفر،ملک عرفان شفیع،انوار الحسن کلیار،چوہدری عاصم علی سمیت وکلاء کی کثیر تعداد شامل تھی۔

ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر