صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزید 100روپے سستا

صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزید 100روپے سستا

  



ملتان (نیوز رپورٹر) بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

ڈالر کا اضافہ ہوگیا تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید100روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1280ڈالرسے بڑھ کر1284ڈالرہوگئی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں100روپی اوردس گرام سونے کی قیمت میں86روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی67000روپے سے گھٹ کر66900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 57442روپے سے گھٹ کر57356روپے ہوگئی۔جمعہ کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00 اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔

سستا

مزید : ملتان صفحہ آخر