سہولت سنٹر کے قیام سے وکلاء ‘ سائلوں کے مسائل حل ہوں گے ‘ آصف مجید اعوان
خانیوال (نمائندہ پاکستان ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک آصف مجید اعوان نے ڈسٹرکٹ کورٹس خانیوال میں سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا سہولت سینٹر میں مقدمات اور پیشی کی معلومات، ایم ایل سی کی کاپی، ایف آئی آر کی کاپی، جیل سے تصدیق شدہ وکالت نامہ کا حصول اور مقدمات کی مصدقہ نقول سائلین کو اس سہولت سینٹر سے با آسانی مل سکیں گی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مہر غلام عباس (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
سیال، سید ضیغم عباس رضوی، دیگر ایڈیشنل سیشن ججز، سینئر سول جج سول ڈویژن جمیل احمد کھوکھر، دیگر ججز اور صدر ڈسٹرکٹ بار محمد اظہر جکھڑ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ہارون سمیت دیگر سینئر وکلاء نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک آصف مجید اعوان نے کہا کہ سہولت سینٹر کے قیام سے سائلین اور وکلاء کے لیے مقدمات اور پیشی کی معلومات، ایم ایل سی کی کاپی اور مقدمات سے متعلقہ دیگر معلومات ایک ہی چھت تلے فراہم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار محمد اظہر جکھڑ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ہارون نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک آصف اعوان اورسینئر سول جج جمیل احمد کھوکھر کی کاوشوں کو سراہا اور اس سہولت سینٹر کے قیام کو خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔
سہولت سنٹر