محکمہ تعلیم، سکولز42ہزار اساتذہ کی ترقیاں روکنے کا انکشاف، اینٹی کرپشن سے کلیئرنس لینا لازمی

محکمہ تعلیم، سکولز42ہزار اساتذہ کی ترقیاں روکنے کا انکشاف، اینٹی کرپشن سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز نے 42 ہزار اساتذہ کی ترقیاں روک دیں، گریڈ 16 اور17 کے اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی پانے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن سے کلیئرنس لینا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 16 اور 17 کے اساتذہ کو ترقی پانے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ فیصلے سے گریڈ 16 سے 17 میں ترقی پانے والے 35000 اساتذہ اور گریڈ 17 سے 18 میں ترقی پانے والے 7000 ٹیچرز متاثر ہونگے، محکمہ تعلیم سکولز کے حکام کے مطابق ترقیاں میرٹ اور قانون کے مطابق کی جائیں گی۔