بغیر اجازت ، ملتان پولیس کا خان گڑھ میں چھاپہ، دیہاتیوں کی فائرنگ ، اہلکاریرغمال ، سی پی او کا نوٹس

بغیر اجازت ، ملتان پولیس کا خان گڑھ میں چھاپہ، دیہاتیوں کی فائرنگ ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (وقائع نگار )ضلعی افسران سے بغیر اجازت دوسرے ریجن میں چھاپہ مارنے والی ممتاز آباد پولیس کو خان گڑھ میں کارروائی مہنگی پڑ گئی زبردستی مال مویشی اٹھانے پر مقامی افراد(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

نے ڈکیتی کی واردات کے خوف پربغیر وردی پولیس اہلکاروں پر فا ئرنگ کردی۔اور یرغمال بنا لیا۔ملتان پولیس کی مداخلت پر اہلکار بازیاب کرالیے گئے ۔جبکہ ممتاز آباد پولیس کی درخواست پر خان گڑھ کے رہائشیوں پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق تھانہ ممتاز آباد کے تھانیدار فیاض و دیگر اہلکاروں نے رانا منور کی چوری واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مال مویشی کی برآمدگی کیلئے خان گڑھ کے علاقے موضع بلے وائن میں چھاپہ مارا۔اور وہاں سے ملزمان کے گھر سے مال و مویشی کو اٹھانا شروع کیا۔ذرائع کے مطابق اسی دوران مقامی افراد نے یہ سمجھا کہ کوئی واردات کرنے آگئے ہیں مزاحمت پر فائرنگ شروع کردی اور ملتان پولیس کے اے ایس آئی و دیگر عملے کو یرغمال بھی بنایا لیا گیا۔اطلاع ملنے پر مقامی اور ملتان کی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی۔جنہوں نے تھانیدار اور دیگر اہلکاروں کو بڑی مشکل سے مقامی افراد کے چنگل سے چھڑوایا۔جبکہ تھانہ ممتاز آباد کے اے ایس آئی کی مدعیت میں تھانہ خان گڑھ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے ممتاز آبادکے اے ایس آئی فیاض نے مویشی چوروں کی گرفتاری کے لیے جمعہ کی علی الصبح سول کپڑوں میں چھاپہ مارا ور اپنے متعلقہ افسر سے دوسرے ریجن میں جانے کی اجازت بھی نہ لی۔جس پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او قسور کالرو کی سرزنش کی ہے ۔