گجرات، تھانہ ککرالی میں ہلاکت پرآئی جی کا نوٹس، ایس ایچ او اور محرر معطل

گجرات، تھانہ ککرالی میں ہلاکت پرآئی جی کا نوٹس، ایس ایچ او اور محرر معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)آئی جی پنجاب، امجد جاوید سلیمی کا تھانہ ککرالی، گجرات میں ایک شخص کی ہلاکت کے واقعہ پر نوٹس لینے پر ایس ایچ او اور محرر تھانہ ککرالی معطل، کر دیا گیا ۔ہلاکت کی تفتیش کیلئے ایک ایس پی اور دو ڈی ایس پیز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کے خلاف تھانہ ککرالی میں درخواست موصول ہوئی کہ اس نے کسی سے 8لاکھ روپے بطور امانت لیے جو واپس نہ کیے ۔ پولیس نے اس شخص کو پوچھ گیچھ کے لیے تھانہ میں بلایا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔ آئی جی پنجاب، امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او اور محرر تھانہ ککرالی کو معطل کردیا اور ایس پی انوسٹی گیشن گجرات، ڈی ایس پی سرائے عالمگیر اور ڈی ایس پی صدر سرکل پر مشتمل انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے جو معاملے کی تفتیش کرکے حتمی رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف سخت انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -