آن لائن ٹیکسی سروس مینیجر سے بدتمیزی، انچارج انویسٹی گیشن مناواں سمیت دیگر اہلکاروں کو مختلف سزائیں
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)تقریباً 3ہفتے قبل آن لائن ٹیکسی سروس کے مینجر کے ساتھ ہونیوالی بدتمیزی کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں انچارج انویسٹی گیشن مناواں سمیت دیگر اہلکاروں کو درجہ بدرجہ مختلف سزائیں دی گئیں تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق بدتمیزی کے واقعہ کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ایس پی کینٹ شاہنواز کو انکوائری کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایس پی کینٹ کی انکوائری رپورٹ میں واقعہ میں ملوث افسران و اہلکار اختیارات سے تجاوز کے مرتکب پائے گئے تھے جس پر تمام افسران و اہلکاروں کو درجہ بدرجہ سزائیں دیں گئیں۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
انکوائری رپورٹ کی روشنی میں انچارج انویسٹی گیشن مناواں فرخ ریاض کو کلوز ہیڈ کوارٹرز کر دیا کیاگیا۔