مختلف مقدمات میں 2افراد کے 2قاتلوں کو سزائے موت ، جرمانوں کا حکم ، 3شریک ملزم بری

مختلف مقدمات میں 2افراد کے 2قاتلوں کو سزائے موت ، جرمانوں کا حکم ، 3شریک ملزم ...

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے خاتون سمیت 2افراد کو قتل کرنے کے مختلف مقدمات میں ملوث 2مجرموں کوسزائے موت اور جرمانے کی سزا ؤں کا حکم سنا دیاہے۔پہلے مقدمہ میں زیورات چوری کئے جانے پر تھانہ میں درخواست دینے پر حقیقی خالہ کو2016ء میں گلا دبا کر قتل کرنے والے مجرم شہزاد ایڈیشنل سیشن جج رائے نواز مارتھ نے سزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیاہے ،مجرم کے خلاف تھانہ سبزہ زارپولیس نے مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھاتھا،دریں اثناء ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق چودھری نے سٹی رائیونڈ کے علاقہ میں سلیم نامی شخص کو جائیداد کے تنازع پر قتل کرنے والے مجرم شاہد اقبال کو سزائے موت کی سزا جبکہ مقدمہ میں شریک 3ملزموں منیر،زاہد اور نیاز کو بری کردیاہے ، ملزموں کے خلاف2014ء میں قتل کا مقدمہ درج ہواتھا،مقدمہ میں شریک دیگر ملزمان پر مشورہ اور معاونت کا الزام تھا ۔

مزید : علاقائی