بینک جرائم کورٹ پنجاب نمبر 1، جعلسازی کیس میں درخواست ضمانت کیلئے آئے ملزم مختارحسین چشتی کی وکلا ء نے پٹائی کردی

بینک جرائم کورٹ پنجاب نمبر 1، جعلسازی کیس میں درخواست ضمانت کیلئے آئے ملزم ...

لاہور(نامہ نگار)بینک جرائم کورٹ پنجاب نمبر ایک میں جعل سازی کے ایک کیس میں درخواست ضمانت کے لئے آئے ملزم مختارحسین چشتی کی وکلا ء نے پٹائی کردی۔بینک جرائم کورٹ پنجاب نمبرایک میں الائیڈ بینک سے 3 لاکھ سے زائد رقم مبینہ طور پر جعل سازی سے نکلوانے کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت کو تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ اس کیس میں ابھی تفتیش جاری ہے جس پر عدالت نے سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی، عدالت میں سماعت کے بعد اچانک وکلا ء اور ملزم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر وکلا ء نے ملزم کوپکڑکر اس کی پٹائی شروع کردی ،اسی دوران ملزم بھاگ کر جج کے پاس چلا گیا، وکلا نے اسے وہاں پر پکڑنے کی کوشش کی جس پر عدالت کی مداخلت پر وکلا نے اسے چھوڑ دیا اور عدالت سے چلے گئے، ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھاہے ۔

مزید : علاقائی