پیرا گون سٹی کیس، قیصر امین بٹ کی رہائی کی روبکار جاری

پیرا گون سٹی کیس، قیصر امین بٹ کی رہائی کی روبکار جاری

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے پیرا گون سٹی کیس میں گرفتار قیصرامین بٹ کی رہائی کی روبکار جاری کردی، قیصرامین بٹ کی لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی تھی،احتساب عدالت میں سید نجم الحسن بخاری کی عدالت میں قیصرامین بٹ کے وکیل نے 10،10لاکھ روپے کے دو ضمانت نامے جمع کرادیئے ہیں،عدالت نے دونوں ضمانت ناموں کی تصدیق ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے کرائی جس کی تصدیق ہونے پرعدالت نے ان کی روبکار جیل بھجوا دی ہے۔ قیصر امین بٹ کو نیب نے پیراگون سٹی کیس میں گرفتار کیا بعد میں قیصر امین بٹ اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے ان کے بیانات مجسٹریٹ کی عدالت میں قلمبند کرائے گئے۔ نیب نے احتساب عدالت میں قیصرامین بٹ کو جیل بھجوانے کی استدعا کی جوعدالت نے منظورکرتے ہوئے جیل بھجوا دیاتھا،

مزید : علاقائی