نوسربازنے اوورسیزپاکستانی کو کنیٹنر کلیئر کرانے کا جھانسہ دے کرلاکھوں روپے بٹورلئے

نوسربازنے اوورسیزپاکستانی کو کنیٹنر کلیئر کرانے کا جھانسہ دے کرلاکھوں روپے ...

لاہور(کرائم رپورٹر) اوورسیز پاکستانی کو کنٹینرکلیئرکروانے کا جھانسہ دیکر کر انورکمال پاشا(المعروف اے کے بٹ)نامی شخص نے لاکھوں روپے بٹورلئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک مظہرعلی اعوان جو کہ چائنہ میں کاروبار کرتے ہیں کے دوستوں کے کچھ کنٹینر کراچی محکمہ کسٹمز میں ڈیمرج اور ڈیٹنشن میں پڑے ہوئے تھے انور کمال نامی شخص نے شیشے میں اتارتے ہوئے کہا کہ میرے ہاتھ بہت لمبے ہیں میں یہ کام منٹوں میں کروا دوں گا ۔اس میں مد میں اوورسیز پاکستانی ملک مظہر علی اعوان سے واقعہ گلشن راوی میں لاکھوں روپے بٹور لئے کام نہ ہونے کی صورت میں ملک مظہر اعوان نے کئی بار اپنی رقم کا مطالبہ کیا تو ہر بارٹال مٹول کرتا رہا کہ آپ کی رقم میرے پاس امانت ہے واپس لوٹا دونگا ۔اب اے کے بٹ نامی شخص نہ تو رقم واپس کر رہا ہے بلکہ مطالبہ کرنے پر جان سے مار دینے و سنگین نتائج کی دھمکیاں درہا ہے ملک مظہراعوا ن نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، سی سی پی، ڈی آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ نوسرباز انورکمال پاشا اے کے بٹ نے میری رقم 59لاکھ روپے خورد برد کر کے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر سخت زیادتی کی ہے مجھے انصاف دلایا جائے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : علاقائی