ڈیفنس، گھر آئے مہمان کی اندھا دھند فائرنگ سے 2خواتین زخمی

ڈیفنس، گھر آئے مہمان کی اندھا دھند فائرنگ سے 2خواتین زخمی

  



لاہور(کر ائم رپورٹر )ڈیفنس ایک علاقے میں گھر آئے مہمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکر دی جس سے 2 خواتین زخمی ہو گئیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق جویریہ اور اس کا شوہر عابد ڈریس ڈیزائنر امبر کے گھرملازم ہیں۔ گزشتہ روز عابد کا دوست سے ملنے کے لیے آیا ہوا تھا کہ ان کا کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر عابد کے دوست نے طیش میں آ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں جویریہ اور امبر شدید زخمی ہوگئیں جویریہ کا شوہر عابد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی