احتجاج کی بنیاد پر کسی شہری کی زندگی متاثرنہیں کی جا سکتی، لاہور ہائیکورٹ

احتجاج کی بنیاد پر کسی شہری کی زندگی متاثرنہیں کی جا سکتی، لاہور ہائیکورٹ

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے قراردیاہے کہ احتجاج کی بنیاد پر کسی شہری کی زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، اظہار کی آزادی اور پرامن احتجاج کا حق بلاشبہ بہت مقدس ہے مگر احتجاج قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، مسٹر جسٹس قاضی محمد امین احمد نے یہ آبزرویشن تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران گرفتار ہونے والے قاضی محمد ندیم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے جاری کی ،فاضل جج نے قراردیا کہ ریاست سے وفاداری ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے، کسی مقدس مقصد کے لئے بھی کسی شہری کی زندگی سمیت اس کے دیگر بنیادی حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں،کسی بھی وجہ سے ریاست کی رٹ متاثر کرنے کی اجازت نہیں ہے،راستے کھلے ہونے چاہئیں اورایمبولینسز کو بھی راستہ ملنا چاہیے۔

مزید : صفحہ آخر