ناقص فرنیچر دینے پر مالک دکان کیخلاف 2لاکھ روپے کی ڈگری جاری

ناقص فرنیچر دینے پر مالک دکان کیخلاف 2لاکھ روپے کی ڈگری جاری

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے گھرکا فرنیچر ناقص لکڑی کا تیار کرکے دینے پر میاں برادرسٹیل ورکس دھوبی گھاٹ شاپ مغل پورہ کے مالک کے خلاف 2لاکھ روپے کی ڈگری جاری کردی ہے جبکہ ایک ہزار روپے ہرجانہ اداکرنے کا بھی حکم دیاہے۔صارف عدالت میں راوی روڈ کے عدنان افضل نے میاں برادرسٹیل ورکس دھوبی گھاٹ شاپ مغل پورہ کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعوے دائر کررکھاتھا،درخواست گزار کاموقف تھاکہ اس نے میاں برادر سٹیل ورکس سے گھر کے استعمال کے لئے فرنیچر خریدا جس کی قیمت اس نے 2لاکھ روپے ادا کی، عدالت کو بتایا گیا اس نے کوشش کی کہ مالک فرنیچر کو تبدیل کردے لیکن اس نے فرنیچر تبدیل کرنے سے انکار کردیا فرنیچر ناقص لکڑی کا گھر آنے کی وجہ سے پوری فیملی اذیت میں مبتلا ہو گئی۔عدالت سے استدعا ہے کہ اسے فرنیچرکی قیمت دلوائی جائے اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا جائے جس پر عدالت نے میاں برادرسٹیل ورکس مغل پورہ کے مالک کے خلاف دو لاکھ روپے فرنیچر کی قیمت واپس کرنے اور ایک ہزارروپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی