بار اور وکلاء کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

بار اور وکلاء کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان کے ساتھ تحصیل بار ایسوسی ایشن میلسی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جام محمد یونس، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ چودھری ہمایوں امتیاز اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جمیل حسین بلوچ بھی موجود تھے۔ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، بار کے وفد نے جلد و معیاری انصاف کی فراہمی میں اپنے بھرپور کردار کی یقین دہانی کروائی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور وکلاء کو درپیش مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

مزید : صفحہ آخر