لاہور قصور روٹ پر پرائیویٹ مسافر گاڑیاں چلانے کی اجازت

لاہور قصور روٹ پر پرائیویٹ مسافر گاڑیاں چلانے کی اجازت

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور قصور روٹ پر پرائیویٹ مسافر گاڑیاں چلانے کی اجازت دے دی،عدالت نے پولیس کو پرائیویٹ مسافرگاڑیوں کے مالکان کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیاہے۔عدالت نے قراردیا کہ اگر پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان کوہراساں نہ کیا جائے تاہم وہ قانون کی خلاف ورزی کریں توضرور کارروائی کی جائے۔جسٹس فرخ عرفان خان نے یہ حکم ٹرانسپورٹر مشتاق احمد کی درخواست پر جاری کیا،جس میں کہا گیا تھا کہ روٹ پرمٹ کا بہانہ کرکے ٹریفک پولیس گاڑیاں روک لیتی ہے،لاہور قصور روٹ کے لئے درخواستیں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو دے رکھی ہیں، اتھارٹی کی جانب سے شہر میں ابھی تک ٹریفک روٹس کا تعین نہیں کیا گیا، جب تک روٹس کا تعین نہیں ہوجاتا،کاروبار نہ روکا جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کو گاڑیاں بند کرنے سے روکنے کا حکم بھی جاری کیاجائے۔

مزید : صفحہ آخر