آئی جی پنجاب کے کزن کی میرٹ سے ہٹ کر زونل چیف زرعی ترقیاتی بینک تقرری پر وفاقی حکومت کو نوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا کے کزن کو میرٹ سے ہٹ کر زونل چیف زرعی ترقیاتی بینک لگانے کے خلاف دائردرخواست پروفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔یہ درخواست میاں واجد علی کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عبدالقیوم سکھیرا کو میرٹ سے ہٹ کر زونل چیف زرعی ترقیاتی بینک اوکاڑہ تعینات کیا گیا ،عبدالقیوم سکھیرا کے پاس بینکنگ کی ڈگری بھی موجود نہیں ،عبدالقیوم سکھیرا کو سیاسی بنیادوں پر 2015ء میں تعینات کیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میرٹ پر زونل چیف تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔