ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کمرشل سرگرمیوں قبضوں کیخلاف کیس کی سماعت سے جسٹس شاہد وحید کی معذرت

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کمرشل سرگرمیوں قبضوں کیخلاف کیس کی سماعت سے جسٹس شاہد ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کمرشل سرگرمیوں اور سرکاری اراضی پر قبضوں کے خلاف کیس کی سماعت سے جسٹس شاہد وحید نے ذاتی وجوہات کی بناء پرمعذرت کرلی۔فاضل جج نے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی ہے تاکہ اسے سماعت کے لئے کسی دوسرے بنچ کو بھیجا جاسکے۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، جس میں کہا گیاہے کہ عدالتی حکم کے باوجود سرکاری سکولوں ،قبرستانوں اورگراؤنڈز پر قابضین کا قبضہ ختم نہیں کروایا گیا ،عدالتی حکم کے باجود ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں رہائشی علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں ختم نہیں ہوئیں ،سرکاری اراضی پر قبضے واگزار کروانے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کمرشل سرگرمیوں کے خاتمے کا حکم دیا جائے۔

سماعت ؍ معذرت

مزید : صفحہ آخر