وزیر اعظم نااہلی کیس کی جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کیس کی جلد سماعت کے لئے دائر متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،جسٹس شمس محمود مرزا نے لائیرز فاؤنڈیشن فارجسٹس کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کاموقف ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے لوگوں کوسول نافرمانی کے لئے اکسایا اورلوگوں سے کہا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بینکوں کے ذریعے بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں، عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے، عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کئے اورملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی ،انہیںآئین کے آرٹیکل 62 (1)جی کے تحت نا اہل قراردیا جائے،متفرق درخواست میں استدعا کی گئی کہ بنیادی درخواست کی جلد سماعت کی جائے۔
فیصلہ محفوظ