ہنجروال، سٹیج ڈانسر شہناز بی بی کی اپنے گھر میں پراسرارہلاکت
لاہور(کر ائم رپورٹر )ہنجروال کے علاقے میں سٹیج ڈانسر شہنازبی بی پرسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئی ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پورسٹمارٹم کے لیئے بھجوا دی ہے۔پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر مقتولہ کے شورہرملزم آصف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے کاظم آباد کی رہائشی شہناز بی بی سٹیج ڈانسر تھی گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ۔پولیس کے مطابق شہناز بی بی کے شوہر آصف نے ایک سال قبل اسے طلاق دے دی تھی بعدازاں دونوں کے درمیان صلح ہو گئی اور وہ اکٹھے رہ رہے تھے گزشتہ روز شہنازدبئی سے واپس آئی کہ اسکی نعش کمرے میں پڑی تھی ۔ شہناز بی بی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ شہناز بہت خوش تھی اس نے مجھے فون کر کے گھر آنے کو کہا جب میں گھر پہنچی تو میرے دامادآصف نے بتایا کہ شہناز کی موت واقع ہو گئی ہے پولیس کے مطابق شہناز بی بی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بیٹی کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے جس پر پولیس نے اس کے داماد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔