ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر الطاف کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 20ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے نواب ٹاون میں ڈاکو گھر میں گھس کر احسان اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر7لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ شمالی چھاونی کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے جاوید اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے 90ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ۔شالیمار کے علاقے میں ڈاکوؤں مظہراور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 20ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ۔باٹا پور کے علاقے ڈاکوؤں نے وقاص اور فیملی سے1لاکھ 87ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ۔شادباغ میں ڈاکوؤں نے طارق اور فیملی سے 80ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے سبزاہ زارعلاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر طفیل سے 60ہزار اور موبائل فون ۔اسلام پورہ سے ڈاکو یاسرسے43ہزار نقدی اور موبائل فون ۔جوہر ٹاون میں علی سے ڈاکو گن پوائنٹ پر20ہزار نقدی اور موبائل فون ۔گلشن اقبال سے ڈاکو گن پوائنٹ پر حمید اللہ سے41ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ریس کورس اور جنوبی چھاونی سے گاڑیاں اور سمن آباد۔بھاٹی گیٹ اور مغلپورہ کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی