ہائیکورٹس ججز کے تقرر کا طریقہ کار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(نامہ نگارخصوصی)ہائیکورٹس کے ججز کے تقررکے طریقہ کار کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے،اس سلسلے میں غلام یاسین بھٹی نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت اورجوڈیشل کمشن پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پسند نا پسند کی بنیاد پر لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تقرری خلاف قانون ہے ،چیف جسٹس اور جوڈیشل کمشن کے پاس ہائیکورٹ کے ججز کی تقرری کا اختیار نہیں ،جوڈیشل کمشن رولز 2010 ء آئین کے آرٹیکل 25 (اے )کے منافی ہیں،پسند نا پسند کی بنیاد پر ججز کی تقرری سے سیکڑوں قابل امیدواروں کے حقوق سلب ہوتے ہیں ،ہائیکورٹس کے ججوں کی تقرری مقابلے کے امتحان کے تحت ہونی چاہیے ،عدالت عالیہ میں ججز کی تقرری کے موجودہ طریقہ کار کوکالعدم قرار دیا جائے۔
چیلنج