این اے91،پورے حلقہ میں دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

این اے91،پورے حلقہ میں دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)حلقہ این اے 91 کے 20پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمشن کا حکم کالعدم کرکے تمام پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ،یہ درخواست اس حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ذوالفقار علی بھٹی سے شکست کھانے والے تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ نے دائر کی ہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ذوالفقار علی بھٹی نے اس حلقہ سے ایک لاکھ 10 ہزار 654 ووٹ لئے جبکہ درخواست گزارعامر سلطان چیمہ کو ایک لاکھ 10 ہزار 567 ووٹ ملے ،عامرچیمہ نے اس حلقہ کے تمام پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے لئے الیکشن کمشن کو درخواست دائر کی ،جس پر الیکشن کمیشن نے 2 فروری کو اس حلقہ کے صرف20 پولنگ سٹیشنز پر ری کاؤنٹنگ کا حکم دیا ہے،جو اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے منافی ہے ، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کا موقف سنے بغیر فیصلہ کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس حلقہ کے 20پولنگ سٹیشنز پر ری کاؤنٹنگ سے متعلق الیکشن کمشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے کر پورے حلقے کے پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا جائے۔

این اے 91

مزید : صفحہ آخر