پاکستان اور برطانیہ میں مضبوط سیاسی اور تاریخی تعلقات ہیں،پرویز الٰہی

پاکستان اور برطانیہ میں مضبوط سیاسی اور تاریخی تعلقات ہیں،پرویز الٰہی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے برٹش ہائی کمیشن کے پولیٹیکل قونصل مسٹر ولیم مڈلیٹن اور بین الاقوامی ترقی کے برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی لاہور کے سربراہ مسٹر جنال شاہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،پنجاب اسمبلی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا س ادارہ کی امداد سے پنجاب اسمبلی کی ورکنگ اور کمیٹی سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے ریفارمز کی جائیں گی جبکہ افرادی تربیت میں بھی ان کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپنی پچھلی حکومت کے دور میں ڈی ایف آئی ڈی اور یو کے ایڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا دونوں ادارے ملکوں میں تاریخی تعلقات کی روشن مثال ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے معزز مہمانوں کی جانب سے تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان اور برطانیہ میں مضبوط سیاسی اور تاریخی تعلقات ہیں اور پاکستان کی ترقی میں ہمارے اس دوست ملک کا کردار نمایاں ہے۔

مزید : صفحہ آخر