مریم کی والد کوبیمار ی کے بہانے باہر بجھوانے کی کوشش ناکام رہے گی،چوہان

مریم کی والد کوبیمار ی کے بہانے باہر بجھوانے کی کوشش ناکام رہے گی،چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یہ اکیسویں صدی ہے، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کی صدی ہے یہاں پر ہر چیز فورا سامنے آ جاتی ہے جیسے نواز شریف صاحب کی یہ رپورٹ آپ سب کے سامنے ہے اوردودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے۔ عوام اور میڈیا کے سامنے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جاری کردہ رپورٹ ہے جس کے مطابق نواز شریف کے ٹیسٹ کی دس میں سے 9 رپورٹس بالکل نارمل ہیں صرف ایک میں مسئلہ ہے۔ اس ایک آپشن کی تفصیل میں نے ہارٹ سرجن اور ماہرامراض سے پوچھی کی ہے۔ انکے مطابق کوئی بھی مریض جو پچھلے 20 یا25 سالوں سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہے اس کیلئے یہ عام سی بات ہے کہ اس کے دل کا نچلاحصہ تھوڑا سا بڑا ہو جاتا ہے۔ ہسپتال داخل ہونا بالکل ضروری نہیں بلکہ ان کیلئے ضروری ہے کہ اپنی ادویات وقت پر لیں اور نمک اور چکنائی سے پرہیز کریں۔ میری تودعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں صحت و تندرستی د ے کیونکہ یہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے آج پنجاب اسمبلی کے باہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر کامزید کہنا تھا کہ اب مریم نواز والد کی بیمار ی کو بہانہ بنا کر یا تو انہیں باہر کے ملک بجھوانے کے چکر میں ہیں یا پھر حکومتی پوزیشن خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔علاوہ ازیں فیاض الحسن چوہان نے معروف اداکارہ روحی بانو کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ روحی بانومنجھی ہوئی ور سٹائل اداکارہ تھیں۔ روحی بانو کے مداح ان کی لازوال اداکاری کوکبھی بھول نہیں پائیں گے۔اس با صلاحیت اداکارہ کی کار کردگی کی بدولت پی ٹی وی کے ڈراموں کو عروج نصیب ہوا۔مرحومہ کی فن کے فروغ کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھاجائے گا۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ آخر -