ڈی ایچ اے کا زمین ڈاٹ کام کے بائیکاٹ کی تحریک ملک گیر پھیلانے کا فیصلہ

ڈی ایچ اے کا زمین ڈاٹ کام کے بائیکاٹ کی تحریک ملک گیر پھیلانے کا فیصلہ

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور نے زمین ڈاٹ کام کے بائیکاٹ کی تحریک کو ملک گیر سطح پر پھیلانے کا فیصلہ کر لیا، ابو بکر بھٹی کی قیادت میں بائیکاٹ تحریک کو آگے بڑھائیں گے، ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے نو منتخب سیکرٹری میاں شاہد محمود نے ڈی ایچ اے کراچی کے سیکرٹری رابطہ کر لیا ،میاں شاہد محمود نے زمین ڈاٹ کام کی بائیکاٹ تحریک کے لیے ڈی ایچ اے لاہور کے رجسٹرڈ ڈیلرز کے ساتھ ملک بھر کی ڈیلرز برادری کو متحد ہونے اور تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دے دی،سیکرٹری جنرل ڈی ایچ اے لاہور میاں شاہد محمود نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین ڈاٹ کام نے پراپرٹی ڈیلرزکے کلائنٹ کو چھین لیا ہے زمین ڈاٹ کام نے پراپرٹی ڈیلرز کا معاشی قتل کر دیا ہے جس کے خلاف سب کو ایک آوازہونا ہو گا،شاہد محمود نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا کوئی عہدیدار زمین ڈاٹ کام کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا،ڈیلرز برادری بھی اپنے مفاد کے لیے ان سے کیے گئے ایگریمنٹ کینسل کر دے اور ڈی ایچ اے سمیت ملک بھر کا کوئی ڈیلرز ان سے نئے سرے سے ایگریمنٹ نہ کرے ،زمین ڈاٹ کام کی انتظامیہ سے اگر مذاکرات ہوں گے تو ابو بکر بھٹی کی قیادت میں پوری ایسوسی ایشن کرے گی،ملک بھر کی ڈیلرز برادری کا ایک ہی فیصلہ ہے بائیکاٹ بائیکاٹ زمین ڈاٹ کام کا بائیکاٹ۔

مزید : صفحہ آخر