ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ابوبکر بھٹی کی قیادت میں وفد کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات، سینئرنائب صدر میجر (ر) انوار ڈار، نائب صدرمون ملک، سید سعود بخاری، بابا شکور سیکرٹری میاں شاہد، میاں احمد یاسر، علی اکبر بھٹی اور دوسرے رہنما شامل تھے۔ ابوبکر بھٹی نے پراپرٹی کے بحران کو درپیش مسائل پر مبنی 5نکاتی ایجنڈا پیش کیا، گورنر پنجاب نے پراپرٹی کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ابوبکر بھٹی نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہم نے نان فائلر پر خریداری کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے 60دن کی پابندی کی بات کی ہے، گورنر نے ہمارے مطالبات عمران خان تک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔

گورنر/ملاقات

مزید : صفحہ آخر