الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران آج ریٹائر ہو جائیں گے

الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران آج ریٹائر ہو جائیں گے

  



اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کے دو ممبران (آج) جمعہ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ممبر سندھ عبدالغفار سومرو اور ممبر بلوچستان شکیل بلوچ (آج) جمعہ کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ریٹائرڈ ہونے والے دونوں ممبران نے جمعہ کو آفس میں مصروف دن گزارا۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی طرف سے دونوں ممبران کے اعزاز میں الوادعی ظہرانہ دیا گیا ۔الوداعی ظہرانے میں الیکشن کمیشن کے ممبران شریک ہوئے ۔ظہرانے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔دونوں ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد 45 روز کے اندر نئے ممبران کا تقرر لازمی ہو گا۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ آخر