اعجاز امین چودھری کانومنتخب صدر ابو بکر کیساتھ کارکن کی حیثیت سے کام کرنیکا اعلان
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے لاہور کے نوجوانوں میں مقبول عام شخصیت ڈی ایچ اے رئیلٹرز کے رہنما بیسٹ رئیل اسٹیٹ ڈی ایچ اے کے چیف ایگزیکٹو اعجاز امین چودھری نے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ابو بکر بھٹی کے ساتھ کارکن کی حیثیت سے کام کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ میں کوئی عہدہ نہیں لوں گا ادنیٰ ورکر کی حیثیت سے24گھنٹے کام کروں گا ،اعجاز امین چودھری نے ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کو تاریخی تبدیلی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے ابو بکر بھٹی کا دست بازو بنیں اور ان کی مکمل پشت پناہی کی جائے۔
اعجاز امین چودھری