بابر شہزاد ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے وائس چےئرمین مقرر

بابر شہزاد ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے وائس چےئرمین مقرر

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے لاہور کے نامور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ڈیفنس ایونیو کے چیف ایگزیکٹو میجر (ر)بابر شہزاد کو ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کا وائس چےئرمین مقرر کر دیا ہے ،میجر(ر) بابر شہزاد 15دسمبر کو ہونے والے ڈی ایچ اے کے انتخابات میں ڈی ایچ اے رئیلٹرز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا ،میجر بابر شہزاد رئیل اسٹیٹ کا ایک معتبر نام ہے اور پراپرٹی کے کاروبار میں وسیع تجربے کے حامل ہیں ،ڈی ایچ اے کے صدر ابو بکر بھٹی نے میجر(ر)ن بابر شہزاد کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں ڈی ایچ اے میں وائس چےئرمین کی اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔

بابر شہزاد

مزید : صفحہ آخر