پاکستان کے پہلے صدر کی اہلیہ ناہیدسکندر مرزا انتقال کر گئیں

پاکستان کے پہلے صدر کی اہلیہ ناہیدسکندر مرزا انتقال کر گئیں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کے پہلے صدرسکندر مرزا کی بیوہ ناہیدسکندر مرزا لندن میں انتقال کر گئیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا وہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مسز ناہید سکندر مرز ا ، سابق صدر کی دوسری اہلیہ اور ایرانی کرد تھیں۔ناہید سکندر مرزا پیپلز پارٹی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو کی بھی رشتہ دار تھیں۔سکندر مرزا پاکستان کے تیسرے گورنر جنرل تھے تاہم ان کے دور میں آئین ساز اسمبلی کی جانب سے ملک کا پہلا آئین 1956 میں تشکیل پایا جس کے مطابق گورنر جنرل کا عہدہ صدر سے بدل دیا گیا اور یوں میجر جنرل سکندر مرزا پاکستان کی تاریخ کی وہ واحد شخصیت ہیں جو گورنر جنرل ہونے کیساتھ ساتھ صدر بھی بنے۔سکندر مرزا اور ناہیدسکندر مرزا 1954 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔سکندر مرزا کا بعد میں انتقال ہو گیا تاہم ان کی دوسری اہلیہ ان کی موت کے بعد طویل عرصہ تک حیات رہیں، جو لند ن کے ایک ہسپتال میں طویل عرصہ بیماری کا شکار رہ کر انتقال کر گئیں۔

ناہید سکندرانتقال

مزید : صفحہ آخر