بی جے پی حکومت سے دوستی کی بات پاکستان سے غداری ہے : سراج الحق

بی جے پی حکومت سے دوستی کی بات پاکستان سے غداری ہے : سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جوش جذبے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت سے دوستی کی بات پاکستان سے غداری ہے،انڈیا پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کی سازش کر رہا ہے،دونوں ایٹمی ممالک کے مابین ہر وقت جنگ کا خطرہ ہے،افسوس پاکستانی حکومتیں بھارت سے دوستی کرتی ہیں لیکن جواب میں کلبھوشن کے تحفے ملتے ہیں،کشمیری جدوجہد کی کامیابی پاکستان کی بقا کی ضامن ہے ،اقوام متحدہ اور او آئی سی کشمیریوں کو حق دلانے میں کردار ادا کریں۔ جمعہ کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہابھارت میں عام انتخابات سے قبل کشمیریوں پر ظلم بڑھ گیا ہے،،کشمیر کی آزادی پاکستان کی تکمیل ہے ،دونوں ایٹمی ممالک کے مابین ہر وقت جنگ کا خطرہ ہے۔کشمیر میں 74 فیصد لوگ مسلمان اور دریا وہیں سے پاکستان آتے ہیں۔ بھارت سندھ طاس کی خلاف ورزی کرکے 62 ڈیم بنالیے ہیں ، قاضی حسین احمد نے 1990 میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا۔ جماعت اسلامی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جوش جذبے سے منائے گی،ملک بھر میں احتجاجی جلسے کرائے جائیں گے،حکومت آزاد کشمیر کی قیادت سے مل کر آزادی کشمیر کا روڈ میپ دے،حکومت ایک نائب وزیر خارجہ صرف کشمیر کے لیے تعینات کرے، حکومت نے ایک شاہ محمود قریشی کی تقریر میں ذکر کے علاوہ کشمیر پر کوئی بات نہیں کی، پرویز مشرف نے کشمیری کاز پر ظلم کیا، پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی حکومتوں نے بھی فعال کردار ادا نہیں کیا،موجودہ حکومت کشمیرکے لیے سنجیدہ نہیں ہے،کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے،حکومت 2019 کو آزادی کشمیر کا سال کے طور پر منائے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -